آندرے روبلوف نیشنل بینک اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

114
Andrei Rublev
Andrei Rublev

مونٹریال ۔12اگست (اے پی پی):روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اور آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے سیمی فائنل میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست دی جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی سباسٹین کورڈا کو شکست دی۔

نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 26 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اطالوی حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل روسی کھلاڑی نے ایونٹ کے دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا کو 6-7(0-7) اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔