35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںآپریشن بنیان المرصوص ، پاکستان کے بھارتی ویب سائٹس پر کامیاب سائبر...

آپریشن بنیان المرصوص ، پاکستان کے بھارتی ویب سائٹس پر کامیاب سائبر حملے

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):آپریشن بنیان المرصوص کے تحت پاکستان نے کامیاب سائبر حملوں میں متعدد بھارتی ویب سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) کی آفیشل ویب سائٹ ان حملوں میں ایک اہم ہدف تھی جبکہ کرائم ریسرچ انوسٹی گیشن ایجنسی ، مہانگر ٹیلی فون نگام لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل)، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن سمیت دیگر کئی ویب سائٹس پر کامیاب حملے کئے گئے ہیں جس کے بعد ان ویب سائٹس سے بڑی تعداد میں ڈیٹا کو مٹا دیا گیا۔

مزید برآں سائبر حملوں کے دوران ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ، بارڈر سکیورٹی فورسز اور یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے علاوہ دیگر مختلف اہم بھارتی اداروں کی ویب سائٹس سے بھی حساس معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کے کامیاب سائبر حملوں میں بھارتی فضائیہ اور مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے ڈیٹا بیس تک بھی رسائی حاصل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ہیکرز نے پورے بھارت میں 2500 سے زیادہ نگرانی کرنے والے کیمروں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا جو سائبر حملوں کے وسیع آپریشن کا عکاس ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں