27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںاٰئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ...

اٰئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ پیغام

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (اٰئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوںگے کیونکہ پاکستانی بیدار قوم ہیں۔ اتوار کواپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہی قومیں کامیابی حاصل کرتی ہیں۔ ہم کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ہم پائیدار امن اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوںگے’ ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126325

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں