وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کیساتھ کئے گئے 27 معاہدوںپر عملدرآمد میںپیشرفت کی غرض سے ٹی آئی سی کی تشکیل نو کرنے کی ہدایت کی ہے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ٹی آئی سی کے کنوینئر اشتر اوصاف علی کا ٹی آئی سی کے گیارویں اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کیساتھ کئے گئے 27 معاہدوںپر عملدرآمد میںپیشرفت کی غرض سے …
اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ٹی آئی سی کے کنوینئر اشتر اوصاف علی کا ٹی آئی سی کے گیارویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کیساتھ کئے گئے 27 معاہدوںپر عملدرآمد میںپیشرفت کی غرض سے ٹی آئی سی کی تشکیل نو کرنے کی ہدایت کی ہے
اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ٹی آئی سی کے کنوینئر اشتر اوصاف علی کا ٹی آئی سی کے گیارویں اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کیساتھ کئے گئے 27 معاہدوںپر عملدرآمد میںپیشرفت کی غرض سے ٹریٹی ایمپلیمنٹیشن سیل(ٹی آئی سی)کی تشکیل نو کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ بات اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ٹی آئی سی کے کنوینئر اشتر اوصاف علی نے جمعہ کو یہاں ٹی آئی سی کے گیارویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں،صوبائی محکموں،عالمی ادارہ برائے محنت کے حکام اور معروف ہیومن رائٹس کارکنوں آئی اے رحمان اور پیٹر جیکب نے شرکت کی۔اجلاس میں انسانی،لیبر،بچوں،اقلیتی حقوق،ماحولیاتی تبدیلی،نارکوٹکس منٹرول اور انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات کی رپورٹنگ اور موثر نگرانی کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








