اٹلی،مکان گرنے سے ماں اور 2 بچے ہلاک ہوگئے

115
house collapsed
house collapsed

روم۔23ستمبر (اے پی پی):اٹلی کے جنوبی صوبہ نیپلز میں دو منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے3 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ عمارت گرنے سے ماں، اس کا 6 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹی ہلاک ہو گئےجبکہ باپ اور 2 سالہ بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق والد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے تاہم ان کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔ فائر فائٹرز کے ترجمان لوکا کیری نے پہلے کہا تھا کہ ریسکیورز کو بہت محتاط رہنا ہوگا اور آہستہ آہستہ آگے بڑھنا ہوگا، تاکہ مزید انہدام ہونے سے بچ سکیں۔ فائر فائٹرز نے کہا کہ عمارت گرنے کی وجہ گیس دھماکہ ہو سکتا ہے۔