روم۔5اگست (اے پی پی):اٹلی کے شہر آریزو کے قریب ہائی وے پر سیاحوں کی بس ٹرین سے ٹکرا نے کے نتیجے میں ایک چینی شہری ہلاک اور10 زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شدید زخمی ہے۔
شنہوا نے فلورنس میں چینی قونصلیٹ جنرل کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا ، بس میں 25 چینی شہری سوار تھے،حادثے کے باعث 10 سے زائد افراد معمولی زخمی ہوئے۔ قونصل جنرل کے مطابق متوفی چین کے شہر بیجنگ سے آنے والے ٹور گروپ کا ٹور گائیڈ تھا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔