اٹلی ،آئی ٹی اے ایئرویز کی تل ابیب کے لیے پروازویں 10 اگست تک معطل

130

روم ۔9اگست (اے پی پی):اٹلی کی فضائی کمپنی آئی ٹی اے ایئرویز نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تل ابیب کے لیے پروازیں 10 اگست تک معطل کر دی ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز نے ایک بار پھر تل ابیب کے لیے پروازوں کی معطلی میں توسیع کر دی ہے اس سے قبل آئی ٹی اے نے پروزاوں کو 6 اگست تک معطل کیا تھا اور اس کے بعد پروازوں کی معطلی 8 اگست تک بڑھا دی گئی۔ تاہم اب پروازوں کی معطلی 10 اگست تک کر دی گئی ہے۔