روم ۔30اپریل (اے پی پی):اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی مذہبی پیشوا (جو کارڈینیل کے عہدے پر فائز ہیں )انجیلو بیکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ پوپ کی تقرری کے لیے ہونے والے خفیہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وہ پوپ فرانسس کی جگہ نئے مقرر ہونے والے کیتھولک پوپ کے لیے کارڈینیل کی سطح کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔انجیلو بیکو اٹلی سے تعلق رکھنے والے کیتھولک چرچ کے سب سے سینئر عہدیدار ہیں جو ویٹیکن کی فوجداری عدالت کا سامنا کر چکے ہیں۔