اٹلی میں کام کر نے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 6.57 فیصدکی نموریکارڈ

156
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):اٹلی میں کام کر نے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر6.57 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 80.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6.57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 75.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

جون میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 75.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔