اٹلی نے مزید 15 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر دیا

141
اٹلی نے مزید 15 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر دیا

روم۔18نومبر (اے پی پی):اٹلی نے بے گھر فلسطینی شہریوں کے لیے مزید 15 ٹن امدادی سامان بھیج دیا ہے۔ العربیہ اردو نے اٹلی کی وزارت دفاع کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ایئر فورس کا طیارہ غزہ کے لئے امدادی سامان لے کر روانہ ہوا ہے۔

امدادی سامان کے ساتھ روانہ ہونے والا سی۔ 130 جے طیارہ اٹلی کے مرکزی شہر پیسا سے اٹلی کے قومی چیریٹی کے ایک ادارے کی طرف سے امدادی سامان لے کر روانہ ہوا ہے۔اس موقع پر اٹلی کے وزیر دفاع نے کہا کہ اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث متاثرہ فلسطینیوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور یہ سلسلہ ہر ممکنہ صورت میں جاری رہے گا تاکہ جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے مصائب اور مشکلات میں کچھ کمی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی ان بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات کو بھول نہیں سکتا ہےاور کشیدگی کم کرنے کو ضروری سمجھتا ہے۔