دبئی۔25فروری (اے پی پی):اٹلی کی جیسمین پائولینی نے شاندار کارکردگی کی بدولت دبئی ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔پائولینی نے فائنل میں اینا کالنسکایا کو شکست دی ،
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹینس چیمپئن کے فائنل میں اٹلی کی جیسمین پائولینی نے روس کی اینا کالنسکایا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 ، 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر پہلی بار ڈبلیو ٹی اے 1000 لیول کا ٹائٹل جیت لیا ۔ واضح رہے کہ پائولینی کا یہ کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔