نیویارک ۔ 14 جون(اے پی پی) اٹلی کے ” اوسٹریا فرانسسکانا“ نے دنیا کے بہترین ریستوران کا اعزاز حاصل کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پچاس بہترین ریستورانوں کے مقابلے میں اوسٹریا فرانسسکانا نے پچھلے سال کے حریف اور ایوارڈ حاصل کرنے والے سپین کے ریستوران ایل سیلر ڈی کان روکا کو ہرا کر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔2015 ءکے مقابلے میں سپینی ریستوران ایل سیلر اول جبکہ اٹلی کا اوسٹریا فرانسسکانا دوسرے نمبر پر آیا تھا۔اوسٹریا فرانسکانا کو یہ ایوارڈ ایک تقریب کے دوران دیا گیا جس میں دنیا کے اہم ریستورانوں کے مالکان، چیف اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انعام جیتنے والے ہوٹل کے چیف ماسیمو بوٹورا نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنھوں نے انھیں پسند کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی جاب بہت مشکل ہے اور اس فتح سے ہمارے جوش اور ولولے میں اضافہ ہوا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8652