31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںاٹلی کے سائیکلسٹ لورینزو فارٹوناٹونے ٹور ڈی رومانڈی کا دوسرا مرحلہ جیت...

اٹلی کے سائیکلسٹ لورینزو فارٹوناٹونے ٹور ڈی رومانڈی کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

- Advertisement -

برن۔2مئی (اے پی پی):اٹلی کے سائیکل سوار لورینزو فارٹوناٹو نے ٹور ڈی رومانڈی کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے سائیکل سوار الیکس باؤڈین دوسرے جبکہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ جونیئر لیسرف تیسرے نمبر پر رہے۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔

سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں۔ ریس کے ابتدائی مرحلے سے قبل ابتدائی ٹائم ٹرائل پرولوگ ہوا جس میں برطانیہ کے سائیکل سوار سیموئیل واٹسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا دوسرا سوئٹزرلینڈ میں مرحلہ لا گرانڈے بیروچے سے لا گرانڈے بیروچے تک پہاڑی راستے پر 157کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 28سالہ اٹلی کے سائیکل سوار لورینزو فارٹوناٹو نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

اٹلی کے سائیکل سوار لورینزو فارٹوناٹو نے دوسرے مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 54منٹ اور 40 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔فرانس کے سائیکل سوار الیکس باؤڈین دوسرے جبکہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ جونیئر لیسرف تیسرے نمبر پر رہے۔27سالہ جرمنی کے سائیکلسٹ نیلس پولیٹ نے ٹورڈی فرانس میں یہ پہلی فتح اپنے نام کی ہے۔واضح رہے کہ ریس میں دوسرے مرحلے سے فرانس کے سائیکل سوار الیکس باؤڈین کا یلو جرسی کا قبضہ ہوگیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591030

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں