اٹلی کے شہر ریواڈیل گارڈا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 10اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

158
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) اٹلی کے شہر ریواڈیل گارڈا میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 10اپریل 2019ءتک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی ) کی جاری تفصیلات کے مطابق عامی تجارتی میلہ 15 تا 18 جون 2019ءکو منعقد ہوگا جس میں فٹ وئیر ،مردانہ ،زنانہ اور بچگانہ جوتے تیار وبرآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔