اٹک،حسن ابدال میں انسداد منشیات کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمنشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں

127
6 arrested
6 arrested

اٹک۔ 04 جولائی (اے پی پی):اٹک کی تحصیل حسن ابدال میں انسداد منشیات کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمنشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں ۔

ھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امتیاز احمد نے سال 2023 میں منشیات سمگلر جاوید خان ولد عیسیٰ خان سکنہ راولپنڈی کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جسکی تفتیش سب انسپکٹر گلستان خان نے عمل میں لاتے ہوئے ملزم جاوید خان کو ٹھوس شواہد کی بنا پر جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال زاہد محمود نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جاوید خان ولد عیسیٰ خان سکنہ راولپنڈی کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مؤثر تفتیش اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملزمان کو معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوانے کی پالیس پر عمل پیرا ہے۔