اٹک،پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی

92

اٹک۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل،اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔