اٹک۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا کی ذاتی کاوشوں سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تین میلہ پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی سی اٹک نے کہا کہ اس ادارہ میں ضلع اٹک کے طلباء کو ہائی ٹیک آئی ٹی جدید کورسز فری کروائے جائیں گے جس سے گھر بیٹھے لوگ روزگار حاصل کرکے باعزت طریقے سے اپنی فیملی کی کفالت کر سکتے ہیں۔راؤ عاطف رضا نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور دیگر ٹیکنکل کورسز بھی لازمی کروائیں۔ڈپٹی کمشنر اٹک نے بہتر کارکردگی دیکھانے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔\