اٹک، ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو سزائیں سنا دیں

151
crime

اٹک۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونےپر منشیات فروش کو 9 سال قید اور80 ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں۔

تھانہ پنڈیگھیب کے اے ایس آئی ساجد محمود نے منشیات فروش لیاقت علی ولد رکن دین سکنہ پنڈیگھیب سے 1470 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جس کی تفتش سب انسپکٹر محمد سلطان انچارج این آئی یو پنڈیگھیب نے عمل میں لاتے ہوئے ٹھوس شواہد اور بہترین تفتیش کی بنا پر منشیات فروش لیاقت علی کو جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشل سیشن جج پنڈیگھیب محمد قمر الزمان بھٹی نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم لیاقت علی کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کا معزز عدالت سے سزا پانا معاشرے میں موجود منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے ایک پیغام ہے۔ اٹک پولیس ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔