اٹک، دو بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

74
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

اٹک۔ 13 فروری (اے پی پی):اٹک میں دو بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ڈی او آئیسکو شادی خان ڈویژن نے تھانہ رنگو میں استغاثہ پیش کیا کہ صارف عثمان ولد محمد شفیق واپڈا کی مین تار سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرنے کا مرتکب پایا گیا جس پر تھانہ رنگو پولیس نے فوری مقدمہ درج رجسٹر کر کے بجلی چوری کرنے والے ملزم عثمان ولد محمد شفیق سکنہ ویسہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا

جبکہ تھانہ صدر اٹک پولیس ایس ڈی او آئیسکو اٹک سٹی ڈویژن کے استغاثہ پر مقدمہ درج کر کے بجلی چوری کرنے والے ملزم وحید خان ولد رحیم شاہ سکنہ محلہ اکبر آباد شین باغ خورد تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔