اٹک، ریسکیو 1122 نے 41116 افراد کو خدمات فراہم کیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

109
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

اٹک۔ 01 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین نے کہا ہے کہ سال 2024 کے دوران ریسکیو 1122 اٹک نے 41116 افراد کو خدمات فراہم کیں، پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی سال 2024 میں بھی خدمت انسانیت کے حوالے سے مثالی رہی۔اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 کنٹرول روم کو سال 2024 میں مجموعی طور پر 231480 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 41019 ایمرجنسی کالز تھیں۔

ان میں 3670 روڈ ٹریفک حادثات (جن میں 43 افراد کی موت واقع ہوئی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ 31564 میڈیکل ایمرجنسیز (126 افراد)، 648 آگ لگنے کے واقعات (1 شخص)، 440 کرائم کیس(20 افراد)، 8 ڈوبنے کے واقعات اور 4689 متفرق ایمرجنسیز (40 افراد) تھیں۔ جن میں کل 236 افراد جان کی بازی ہارے۔ ریسکیو 1122 اٹک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 41116 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 12913 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 27967 افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 2205 افراد کو راولپنڈی کی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بروقت ریسپانس اور موقع پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس نے اوسطاً 4.28 منٹ کے ریسپانس ٹائم کیساتھ 10197 ایمرجنسیز پر 11021 مریضوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی،

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے تمام ریسکیورز کو سال 2024 میں خدمت انسانیت کے حوالے سے شاندار کارکردگی پر شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سال 2025 میں حادثات کی روک تھام کے لیے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے کردار کو مزید بڑھایا جائیگا۔