اٹک۔ 21 فروری (اے پی پی):اٹک میں سیلز گرل کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کو کوشش کر کے اسکی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ صدر اٹک میں مسماۃ ص۔ ب ولد تہذیب حسین نے درخواست گزار کی کہ مراقبہ حال اپنی خالہ کے گھر رہائش پذیر ہوں اور زمان سنز پر سیلز گرلز کے طور پر کام کرتی ہوں۔
مورخہ 19 فروری 2025 کو چھٹی کر کے گھر جا رہی تھی مراقبہ حال موڑ کے قریب پہنچی تو پیچھے سے عبدالوحید ولد عبدالرشید اپنی کار لیے آیا اور میرے پاس روک کر مجھے بیٹھنے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا ۔جس پر مذکورہ گاڑی سے باہر آ گیا اور مجھے زبردستی کار میں بٹھانے کی کوشش کی
جس سے میرا نقاب اتر گیا اور میری عفت میں خلل پڑا جس پر تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کر کے خاتون شہری کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزم عبدالوحید ولد عبدالرشید سکنہ اسلام لائن اٹک کو گرفتار کر لیا ہے۔