اٹک، شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے والے دو سگے بھائیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

105

اٹک۔ 21 فروری (اے پی پی):اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے دو سگے بھائیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔ حبیب اللہ خان ولد فیض اللہ خان سکنہ اسلام آباد نے تھانہ نیو ائیرپورٹ میں قطعہ تحریر درخواست پیش کی کہ بطور سپروائزر زرکون انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ میں کام کرتا ہوں کمپنی کی زمین پر بذریعہ ایکسویٹر کام کروا رہا تھا آج مورخہ 18.02.2025 میں معہ محمد سعید، محمد ظفر موقع موجود تھے ۔

اسی دوران راجہ رکن زمان، تنویر، طارق، قدیر، باسط، سفیان، فیضان، مدثر ہمراہ 5/7 کس نامعلوم اسلحہ اور ڈنڈے لیے آ گئے اور مجھے گالم گلوچ کرنے لگے اور ہمیں سنگین تنائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ زمین ہماری ہے اور کام روکوا دیا اور قبضہ کی کوشش کی۔ تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 5 ملزمان

راجہ رکن زمان، تنویر پسران محمد شریف، مدثر زمان ولد راجہ خالد، راجہ سفیان ولد رکن زمان اور فیضان ولد طارق محمود سکنائے مورت تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔