34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک، ضلع بھر سے درجنون منشیات فروش گرفتار، 18 کلوچرس، 20 کلو...

اٹک، ضلع بھر سے درجنون منشیات فروش گرفتار، 18 کلوچرس، 20 کلو پوست اور 258 لیٹر شراب برآمد

- Advertisement -

اٹک۔ 19 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش ممزیز خان ولد شیر بہادر سکنہ شین باغ حال محلہ سمندر آباد سے 1410 گرام چرس، شامیر حسین ولد غلام حسین سکنہ ملاں منصور سے 1420 گرام چرس، ذیشان اشرف ولد محمد اشرف سکنہ مرزا سے 1440 گرام چرس، محمد جمیل ولد سرزمین سکنہ مراقبہ حال اور عاقب خان ولد ظہو احمد سکنہ مرزا سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

- Advertisement -

تھانہ صدر اٹک پولیس نے اسرار احمد ولد مختیار احمد سکنہ جمیل ٹاؤن سے 1550 گرام چرس، حسنین جہانگیر ولد جہانگیر نواز سکنہ ماڑی کنجور سے 1700 گرام چرس اور وقار یونس ولد رنگین خان سکنہ سالار چوک سے 50 لیٹر شراب اور فضل الرحمان ولد کلیم داد سکنہ شین باغ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے ارشد نواز ولد زمرد خان سکنہ مدروٹہ سے 800 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ رنگو پولیس نے منشیات فروش گل زادہ ولد محمد داؤد سکنہ فورملی سے 1400 گرام چرس، گلریز خان عرف سنی ولد سلیم کالو کوٹھا سے 560 گرام چرس اور فضل محمد ولد تاج محمد سکنہ مردان حال فورملی سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے منشیات کے سوداگر گل ریز ولد نذیر حسین سکنہ حسن ابدال سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات فروش محمد اسلام ولد ریداد سکنہ مردان حال بفاہد سے 20 کلو پوست، کاشف محمو ولد ساجد سکنہ ڈھیری ملہو حسن ابدال سے 1.5 کلو چرس، مسعود خان ولد اللہ حضرت سکنہ غرشین سے 20 لیٹر شراب اور ریاست علی ولد غلام حسین سکنہ شاہیا حسن ابدال سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے اکبر شہزاد ولد محمد رفیق سکنہ راولپنڈی سے 10 لیٹر شراب اور بابر شہزاد ولد محمد گلزار سکنہ ٹیکسلا سے 8 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ باہتر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد علی ولد عظیم خان سکنہ بوٹا سے 600 گرام چرس، سجاد اختر ولد محمد صادق سکنہ جھنگ تحصیل فتح جنگ اور جلیل احمد ولد مختیار احمد سکنہ پنڈ بہادر تحصیل فتح جنگ سے 20/20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات فروش محمد اسماعیل ولد محمد بشیر سکنہ پشاور سے 1500 گرام چرس، محمد خان ویز ولد محمد خلیل سکنہ راولپنڈی سے 1600 گرام چرس اور سجاد خان ولد بہرام خان سکنہ صوابی حال پنڈیگھیب اور مراد شاہ ولد نور محمد سکنہ پنڈیگھیب سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

تھانہ بسال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علی گوہر ولد سید مست سکنہ کوہاٹ سے 30 لیٹر شراب اور محمد عبید ولد مزمل حسین سکنہ پنڈ سلطانی سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے شراب سپلائر عامر سہیل ولد خالد خان سکنہ جنڈ سے 15 لیٹر شراب جبکہ تھانہ انجراء پولیس نے منشیات فروش محمد عرفان ولد عمران خان سکنہ مکھڈ سے 1280 گرام چرس برآمد کرلی۔

اٹک پولیس نے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لیے اٹک کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے، نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے کے لیے اٹک پولیس ہر حد تک جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598795

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں