اٹک۔ 14 مارچ (اے پی پی):اٹک میں دسویں جماعت کی طالبہ کواسلحہ کی نوک پر اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا نے والے روپوش ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی اس دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک میں ظفر اقبال سکنہ اٹک شہر نے تحریری درخواست دی کہ میری معصوم بھتیجی جو کلاس دہم کی طالبہ ہے صبح سکول جانے کیلئے رکشہ چنگ چی پر سوار ہوئی جسکا ڈرائیور محمد فیاض سکنہ مرزا اٹک تھا جسکے ہمراہ اس دن اسکا دوست محمد کامران سکنہ مرزا بھی تھا جو اسکو اسلحہ کی نوک پر اغواء کر کے بنی بابا کی زیارت کے قریب ویران جگہ پر لے گئے اور اسکے ساتھ باری باری اسلحہ کی نوک پر زبردستی زیادتی کی جس پر قانونی سقم مکمل کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان جنکے نام پتے محمد فیاض ولدمحمد اکرم سکنہ کسراں ،پنڈی گھیب حال مرزا اٹک اورمحمد کامران ولد محمد ارشد سکنہ مرزا اٹک معلوم ہوئے کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کئے ۔
دونوں ملزمان کی بھنڈر کے قریب بیلہ میں موجودگی کی اطلاع پر حسب ضابطہ مقامی پولیس کی مدد سے ریڈ کیا گیا تو ایک مکان سے 4 مسلح اشخاص پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگل کی طرف بھاگے جس پر مناسب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے اپنی جان بچائی، فائرنگ کے اختتام پر سرچ لائیٹس کی مدد سے دیکھا تو محمد فیاض ولدمحمد اکرم سکنہ کسراں ،پنڈی گھیب حال مرزا اٹک اورمحمد کامران ولد محمد ارشد سکنہ مرزا اٹک دونوں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے جس پر تھانہ جنڈ میں الگ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کےتفتیش مقدمہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔