اٹک، معمولی رنجش پر باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل

126
گزشتہ سال قتل ہونے والے بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کے بیٹے کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں

اٹک۔ 06 دسمبر (اے پی پی):اٹک میں معمولی رنجش کے باعث باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل کر دیئے گئے۔ تھانہ جنڈ کی حدود میں کھنڈا چوک کے قریب کسی رنجش کے تحت تین افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمت خان نامی وین ڈرائیور نے شہباز احمد کے ساتھ کسی تنازع پر تلخ کلامی کی اور اسے تھپڑ مار دیا۔

بعد ازاں انتقام لینے کے لیے شہباز اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ان پر فائرنگ کر دی جس سے حکمت خان اور اس کا بیٹا خادم حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک حملہ آور گولی لگنے سے زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔