نمائندہ۔ 30 مئی (اے پی پی):اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں 2 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ڈی او واپڈا کھوڑ ڈویژن نے تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست دی کہ محمد اویس بجلی کی مین تار سے ڈائریکٹ کنکشن لگار کر بجلی چوری کر رہا ہے جبکہ ایس ڈی او پنڈیگھیب کی درخواست کے مطابق شیر بہادر پنڈیگھیب بجلی کے میٹر کے مین ٹرمینلز سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر کے استعمال کر رہا ہے۔
تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ہر دو ملزمان محمد اویس ولد طارق محمود سکنہ کھوڑ پنڈیگھیب اور شیر بہادر ولد سکندر خان سکنہ چکی پنڈیگھیب کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔\