اٹک، پولیس نے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر محفل سجانے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے

61
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

اٹک۔ 10 فروری (اے پی پی):اٹک پولیس نے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر ناچ گانے کی محفل سجانے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ نزد کالج موڑ مین گلی گیسٹ ہاؤس شادی کی تقریب میں ناچ گانے کی محفل ہو رہی ہے۔

جس میں اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا ہوا ہے جو آس پاس کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ جس پر تھانہ فتح جگ پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو 2 اشخاص کو قابو کر لیا۔

جنہوں نے اپنے نام و پتہ جات عید جان ولد گل محمد سکنہ حال کالج موڑ فتح جنگ اور محمد ایوب ولد صاحب خان سکنہ گوجر خان ضلع راولپنڈی بتلائے جبکہ موقع پر موجود ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے کر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔