31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک، پولیس کی کارروائیاں جاری، دو خواتین سمیت آٹھ منشیات فروش گرفتار

اٹک، پولیس کی کارروائیاں جاری، دو خواتین سمیت آٹھ منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

اٹک۔ 23 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف اٹک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلہ میں تھانہ اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے 2 خاتون سمیت 3 منشیات سمگلر گرفتار کر لیے، جن میں توصیف خان ولد محمد الیاس سکنہ حسن خیل تحصیل پببی ضلع نوشہرہ جس سے 2 کلو ہیروئن، سلمی بی بی زوجہ آصف علی سکنہ سمن آباد تحصیل و ضلع گوجرانوالہ جس سے 1200 گرام ہیروئن اور یاسمین دختر محمد اشتیاق سکنہ جی ٹی روڈ محلہ عفان جی ٹاؤن گوجرانوالہ جس سے 1200 گرام آئس برآمد ہوئی شامل ہیں۔

تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش سکندر شاہ ولد فاروق شاہ سکنہ پیرزئی تحصیل حضرو کے قبضہ سے 1.5 کلو چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات کے سوداگر واجد محبوب ولد محبوب خان سکنہ ڈھوک فتح اٹک اور جہانزیب عرف سونم ولد منیر احمد سکنہ حاصل پور ضلع بہاولپور حال نوبل پلازہ اٹک شہر کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم واجد محبوب سے 520 گرام چرس اور جہانزیب سے 640 گرام چرس برآمد ہوئی ایک اور کارروائی میں محمد ریاض ولد مشتاق سکنہ صدر بازار سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی

- Advertisement -

جبکہ تھانہ صدر اٹک پولیس نے منشیات فروش حماد علی ولد محمد اشرف ساکن اکھوڑی سے دوران چیکنگ 530 گرام چرس برآمد کر لی۔ اٹک پولیس نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600707

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں