اٹک۔ 24 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اورڈپٹی کمشنر اٹک راناعاطف رضا کی نگرانی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود اٹک عارف صدیقی کی جانب سےضلع میں انسداد بھکاری مہم جاری ہے اس مہم کے سلسلہ میں آج کامرہ او قطبہ کے بازروں میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔اس مہم میں ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اوراس رجحان کو روکنے کے لیئے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس افسر/اہلکاروں نے بھی مختلف جگہ پرموجودبھکاریوں کے خلاف ایکشن لیا۔
اس کے علاوہ بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عارف محمود صدیقی نےبازار کا دورہ کیا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ منافع خوری اور گراں فروشی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575835