اٹک ،چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے لنک روڈ اسماعیل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

چیئرمین واسا پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے گاؤں اسماعیل کے لنک روڈ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

اٹک۔ 07 جون (اے پی پی):چیئرمین واسا پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے گاؤں اسماعیل کے لنک روڈ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اہلیانِ علاقہ کی جانب سے اس اہم اور دیرینہ منصوبے کے آغاز پر گہرے تشکر اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ اس سڑک کو جدید ترین معیار کے مطابق کارپٹ روڈ بنایا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو محفوظ اور بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ رکنِ پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ اپنے حلقے کے مسائل اور عوامی ضروریات سے پوری طرح باخبر ہیں اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت حلقے میں 1125 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جن کی تکمیل سے پورے علاقے میں ترقی، خوشحالی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔تقریب کے اختتام پر معززینِ علاقہ نے نوابزادہ چوہدری شیر علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی حلقہ مہمند اور علاقائی ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہا