ایس ڈی او پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 دکانیں سیل

ایس ڈی او پیرا فورس سیالکوٹ نے چوک شہیداں اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 20 دکانوں کو سیل کر دیا

سیالکوٹ۔ 07 جون (اے پی پی):ایس ڈی او پیرا فورس سیالکوٹ نے چوک شہیداں اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 20 دکانوں کو سیل کر دیا۔ ایس ڈی او پیرا فورس نے واضح کیا کہ عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اشیاء دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں بصورت دیگر قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت ٹریفک کی روانی اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔