آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کیا ہے کہ 08 سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں (وسطی /جنوبی پنجاب ، سندھ ، شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان، زیریں خیبر پختو نخوا) میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کیا ہے کہ 08 سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں (وسطی /جنوبی پنجاب ، سندھ ، شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان، زیریں خیبر پختو نخوا) میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے،دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا ۔ تاہم سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: نور پور تھل 06، گلگت بلتستان: بابوسر 04، خیبر پختونخوا: پٹن میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی49،دادو 48، تربت اور جیکب آباد میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔