افغانستان فریڈم فرنٹ نے بدخشان کے ضلع زیبک میں طالبان کے دو فوجی ڈرون مار گرائے، میڈیا رپورٹس

"افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق بدخشان کے ضلع زیبک میں کارروائی کے دوران طالبان کے دو فوجی ڈرون مار گرائے گئے۔”

اسلام آباد/بدخشان ۔25جولائی (اے پی پی):افغانستان فریڈم فرنٹ ( اے ایف ایف )نے بدخشان کے ضلع زیبک میں طالبان کے دو فوجی ڈرون مار گرائے۔میڈیا رپورٹس میں فریڈم فرنٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ طالبان کے یہ ڈرون فریڈم فرنٹ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں کارروائی کر رہے تھے۔

فریڈم فرنٹ کے مطابق طالبان نے حالیہ دنوں میں زیبک میں بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی کوشش کی تاہم فریڈم فرنٹ کی منظم مزاحمت سے طالبان کی پیش قدمی ناکام ہو گئی، رپورٹس کے مطابق جھڑپوں میں طالبان کو جانی و عسکری نقصانات اٹھانا پڑے۔ فریڈم فرنٹ نے طالبان کی کمک لے جانے والے ہیلی کاپٹروں کو بھی لینڈنگ سے روک دیا اور فریڈم فرنٹ کی شدید فائرنگ پر طالبان کے ہیلی کاپٹر واپس لوٹ گئے۔ فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ زیبک میں طالبان کی کارروائیوں کے خلاف مزاحمت جاری ہے