ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی ناصر علی خان کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد
ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی ناصر علی خان کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
راولپنڈی۔25جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی ناصر علی خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کو ہدایت کی کہ مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناصر علی خان نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں بروقت انصاف و سہولیات کی فراہمی راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








