"پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔”
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور امن کے فروغ پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کی توثیق کی۔ گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن، استحکام اور مثبت پیش رفت کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے تعمیری روابط، امن اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔







