"آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔”
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآ لود رہنے ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نوب مشرقی سندھ،بالائی /وسطی پنجاب ، بالا ئی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآ لود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،اس دوران جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور شمال مشرقی /وسطی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نےانتباہ جاری کیا ہے کہ ہفتہ کی رات اور اتوار کی (صبح ) کے اوقات میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ کشمیر،ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ ، گجرات ساہیوال، سرگودھا ،جھنگ اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، زیریں سندھ ،خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور زیریں بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: سرگودھا سٹی 143، اوکاڑہ 119، حافظ آباد 103، گجرات 100، لاہور (سٹی 91، ایئرپورٹ 18)، منڈی بہاؤالدین 83، نارووال 69، بہاولنگر 63، ساہیوال 61، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 54، سٹی 20)، منگلا 46، جہلم 43، چکوال، شیخوپورہ 28، راولپنڈی (چکلالہ 13، شمس آباد 10، کچہری 09، گوالمنڈی، نیو کٹاریاں 07، پیرودھائی 06)، مری 12، اسلام آباد (سیدپور 12، سٹی 11، بوکرا 05، گولڑہ 03، ایئرپورٹ 01)، خانیوال 11، قصور 08، اٹک، جوہرآباد 01، سندھ: تھرپارکر (چھاچھرو 82، مٹھی 56، ڈپلو 47، کالوئی، ننگرپارکر 35، اسلام کوٹ 33، ڈھالی 14)، چھور 55، مٹھی 09،کراچی (ڈی ایچ اے ، سرجانی ٹاؤن 06، گلشنِ حدید 05، کیماڑی 04، ناظم آباد ، پی اے ایف مسرور بیس ، گلشنِ معمار 03، صدر ٹاؤن 02، نارتھ کراچی 01)، میرپورخاص 04،خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 31، چراٹ 07، پاراچنار 06، دیر 03، کشمیر: کوٹلی 14، مظفرآباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)، گلگت بلتستان: اسکردو 07، استور 02، بونجی 01، بلوچستان: لسبیلہ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ، نوکنڈی ، دالبندین43اور دادو میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








