ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں ویسٹ کلئیرنس،سکریپنگ، مینوئل سویپنگ پر تعینات رہی، ترجمان

"ستھرا پنجاب ایجنسی کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں ویسٹ کلیئرنس، اسکریپنگ اور مینوئل سویپنگ کے ذریعے صفائی آپریشن میں مصروف رہیں۔” — ترجمان

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):مون سون سیزن میں شہر کے مختلف علاقوں میں میں کہیں مطلع صاف ہے اور کہیں تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں اس موسم میں بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کی ہدایت پر ویسٹ کلیئرنس اور صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں بارش کے دوران اوربعد فوری نکاسی آب کو رواں رکھنے پر تعینات ہیں۔شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ویسٹ کلئیرنس یقینی بنانے کے لیے صفائی عملہ الرٹ ہے۔جیل روڈ، مال روڈ، داتا دربار، سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، دو موریہ پل اور میکلوڈ روڈ پر خصوصی صفائی ٹیمیں ویسٹ کلئیرنس پر مامور ہیں جبکہ لکشمی چوک، شادمان مارکیٹ، گلبرگ، برکت مارکیٹ،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار اور ٹیمپل روڈ پر عملہ سکریپنگ اور مینوئل سویپنگ پر تعینات ہے۔مزید برآں شہر بھر میں نصب 7000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ لوڈر رکشوں کے ذریعے گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا عمل بارش کے دوران بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔