"چین نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کے کردار کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔”
چین کا ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں ی تعریف ، بھرپور حمایت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):چین نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں اسلام آباد کے کردار کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
یہ اظہارِ خیال چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ہفتہ کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کی رپورٹ شیئر کی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی و عالمی امور پر باہمی رابطہ اور ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ کثیرالجہتی فورمز پر مشترکہ تعاون کو بھی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر محمداسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے چین کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا۔








