موسم کی خراب صورتحال اور مسلسل بارش کی وجہ سے حلقہ سہنسہ میں مسلم لیگ (ن )کا جلسہ منسوخ کردیا گیا

"خراب موسم اور مسلسل بارش کے باعث حلقہ سہنسہ میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔”

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):موسم کی خراب صورتحال اور مسلسل بارش کی وجہ سے حلقہ سہنسہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ منسوخ کردیا گیا،جلسہ سےوزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خطاب کرنا تھا۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق حلقہ ایل اے-11 سہنسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد آصف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والا آخری جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے ڈور ٹو ڈور مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔