اٹک ، اپنے بہنوئی کا سامان چوری کرنے والا سالہ گرفتار

92

اٹک۔ 13 جنوری (اے پی پی):اٹک پولیس نے اپنے بہنوئی کا سامان چوری کرنے والا سالہ گرفتار کر لیا۔ خلیل احمد ولد بشیر احمد ساکن شین باغ نے تھانہ صدر اٹک میں درخواست دی کہ لکڑی کا کام کرتا ہوں ۔ میرا سالہ مدثر شہزاد ولد مظہر محمود میرے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہے ۔

میں نےآج صبح کام پر جانے سے پہلے اپنے سامان کی پڑتال کی تو 3 عدد چابی پانہ، ایک عدد گرینڈر، ایک چھوٹا ٹرانسفارمر اور ایک عدد ڈرل مشین نہیں تھی جو میرے سالے نے چوری کر لی۔ تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم مدثر شہزاد ولد مظہر محمود سکنہ شین باغ کو گرفتار کر کے ملزم کے انکشاف پر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔