- Advertisement -
اٹک۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے گزشتہ سال منشیات فروش فرقان عباس ولد غلام علی سکنہ دندی تحصیل پنڈیگھیب کے قبضہ سے 1500 گرام چرس اور 110 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
اٹک پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج پنڈیگھیب محمد قمر الزمان بھٹی نے مجرم فرقان عباس کو چرس برآمد ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ہیروئن برآمد ہونے پر 7 سال قید 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
- Advertisement -