اٹک ، شہری کی زمین سے پتھر چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، دوران تفتیش مال مسروقہ برآمد

117
Drug peddlers arrested
Drug peddlers arrested

اٹک۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں شہری کی زمین سے پتھر چوری کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرکے دوران تفتیش مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تھانہ فتح جنگ پولیس کو یاسر علی ولد امیر محمد سکنہ گگن نے درخواست گزار کی کہ اپنی زمین پر تعمیرات کیلئے پتھر مالیتی 40 ہزار روپے پھینکے تو لعل خان، نواب خان اور فیضان موقع پر آئے مجھے تعمیرات سے روکا مجھ سے جھگڑا کیا۔

آج مجھے اطلاع ملی کہ لعل خان معہ 5 کس نے پتھر ٹرالی پر لوڈ کر کے چوری کر لیے ہیں۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے حماد ولد نودات خان اور عرفان ولد نواب خان سکنائے اچھرال فتح جنگ کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا جن سے دورانِ تفتیش چوری شدہ پتھر برآمد کر لیے گئے۔