اٹک خورد پولیس کی کارروائی ،اسلحہ سمگلر گرفتار اور اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

127
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

حضرو۔ 22 جنوری (اے پی پی):اٹک خورد پولیس نے کارروائی کرکےاسلحہ سمگلر کو گرفتار کرلیا اور اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ڈی ایس پی سرکل حضرو کی خصوصی ہدایات پر صوبہ خیبر پختونخواہ سے ملحقہ سرچ پارک پر سرچنگ اور سکیورٹی کا عمل ایس او پیز کے مطابق جاری ہے، اسی سلسلہ میں پولیس سرچ پارک اٹک خورد سے اسلحہ ناجائز پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ، ایس ایچ او اٹک خورد سب انسپکٹر خانزادہ شہروز کی زیر نگرانی سرچ پارک اٹک خورد کی ٹیم نے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ناکام بنا دی۔

اٹک خورد پولیس نے کےپی کے سے آنے والی ایک مشکوک کار سوزوکی مارگلہ نمبری آئی ڈی ای 2260کو روکا جس کو محمد حمزہ چلا رہا تھا جس کی پڑتال عمل میں لانے پر 21 پسٹل 30 بور، 3 پسٹل نائن ایم ایم، 1 کلاشنکوف اور ٹوٹل 720 ضرب روند اسلحہ ناجائز برآمد ہوئے ،متعدد سٹریٹ کرائم اور جرائم پیشہ افراد نے صوبہ پنجاب کے امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا،اسلحہ ملزم کے پی کےسے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ،جس کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ تمام ناکہ جات پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے، اٹک پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔