اٹک۔ 10 دسمبر (اے پی پی):اٹک میں پولیس کانسٹیبل ریت کے نیچے دب کر شہید ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ صدر اٹک کی حدود میں سنجوال فیکٹری کے قریب ایک پولیس کانسٹیبل ریت کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس اور ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل محمد جعفر اپنی موٹر سائیکل پر اٹک سنجوال روڈ پر جا رہا تھا کہ ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کر رہا تھا کہ وہ کھڈے میں جاگری جس کے نتیجے میں وہ ریت کے نیچے آکر اس کے نیچے دب گیا۔
بعد ازاں اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی