اٹک میں گھر کے اندر آتشزدگی سے ماں بیٹی جھلس کر زخمی ہو گئیں

103
Fire

اٹک۔ 27 جنوری (اے پی پی):اٹک میں گھر کے اندر آتشزدگی سے ماں بیٹی جھلس کر زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو کے مطابق پیپلز کالونی میں واقع ایک گھر میں لاپرواہی کے باعث ہیٹر سے کمرے میں آگ لگ گئی جس کی وجہ 75 سالہ زوجہ صابر اور 35 سالہ بنت صابر جھلس کر زخمی ہو گئیں ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جبکہ ریسکیو فائر ٹیم نے آگ پر قابو پالیا