اٹک۔ 14اگست (اے پی پی)ملک کے دوسرے شہروں کی طرح اٹک میں بھی 70واںجشن آزادی ملی جذبے اور جوش و خروش سے منایا گیاپرچم کشائی کی سرکاری تقریب14اگست ڈپٹی کمشنر اٹک آفس میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد تھے ڈی سی آفس کے سبزہ زار کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ، اے ڈی سی آر اکرام الحق ، ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت، اے ڈی ایل جی جہانگیر مرزا، سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم، اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیر ، سوشل ویلفئیر آفیسر محمد اکرم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈیویلپمنٹ جمال طارق ، تحصیل میونسپل کمیٹی کے چئرمین ناصر محمود شیخ ، وائس چئرمین ملک طاہر اعوان ، ڈسٹرکٹ انچاج ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اشفاق ، سینئرضلعی نائب صدر سلیم شہزاد ، سٹی صدر غلام صمدانی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے مرکزی تقریب میں مقررہ وقت پر سبز حلالی پرچم کو وفاقی وزیر نے فضا میں لہرا کر آغاز کیا بعد ازاں وفاقی وزیر پولیس لائن ، میونسپل کمیٹی اٹک ، دارلامان اٹک ، سویٹ ہوم مہریہ ٹاﺅن ، ہائی سکول نمبر 2، پائلٹ سیکنڈری سکول ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسفند یار شہید اوردیگر تقریبات میں شرکت کی اور14اگست کے حوالے سے تقاریر بھی کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66082