اٹک۔ 24 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ فتح جنگ پولیس نے رابری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری مہراق شاہ عرف عبداللہ ولد کابل شاہ ساکن ہنگو حال جعفر تحصیل فتح جنگ اور چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری
محمد علی ولد اللہ داد ساکن کوٹ فتح خان کوٹ بالا تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا ہر دو اشتہاری مجرمان گزشتہ سال 2024 سے شناخت چھپائے روپوش تھے۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس ٹیم نے مجرم اشتہاری نور خان ولد میر حسن سکنہ قمبر کلے کوہاٹ کو گرفتار کرلیا جو راہزنی کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا