اٹک۔ 17 اپریل (اے پی پی):اٹک پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی ٹیم نے گشت کے دوران دانش افتخار ولد افتخار احمد سکنہ مسلم ٹاؤن پنڈیگھیب کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور معہ ایمونشین برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے محمد خان ولد مجاہد خان ساکن سروانہ تحصیل حضرو کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ اسی طرح تھانہ حضرو پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عبدالرحمان ولد سید حبیب سکنہ غور غشتی سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور 6 روند برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583639