اٹک پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر لئے

183
Criminals arrested
Criminals arrested

اٹک۔ 06 جنوری (اے پی پی):تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش طالب حسین عرف مٹھو شاہ ولد عارف حسین سکنہ اٹک کینٹ سے دوران چیکنگ 1420 گرام چرس جبکہ محمد کامران ولد محمد یونس ساکن گوجرانوالہ حال حمزہ ٹاؤن اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمد ثاقب ولد مسرت خان ساکن رنگو کی تلاشی لینے پر 560 گرام چرس برآمد کر لی۔ اٹک پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیا۔