اٹک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے 7 کلو چرس اور 2 پسٹل برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتارکر لئے

161
hashish was recovered
hashish was recovered

اٹک۔ 04 جولائی (اے پی پی):اٹک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے 7 کلو چرس اور 2 پسٹل برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتارکر لئے۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر اسحاق کی منشیات سمگلنگ کی کوشش کا ناکام بناتے ہوئے 5540 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شاہ جہاں ولد امیر خان سکنہ گڑھی متنی تحصیل حضرو سے 1400 گرام چرس بر آمد کر لی

اسی طرح تھانہ حضرو پولیس نے عبدالرحمٰن ولد محمد یوسف سکنہ حضرو کی پڑتال عمل میں لانے پراسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا جبکہ تھانہ فتح جنگ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی زیب ولد اورنگزیب سکنہ فتح جنگ سے دوران تفتیش اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کےملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔